لاہور (جیوڈیسک) سندھ، بلوچستان اور پنجاب سمیت ملک کے زیادہ تر حصوں میں سورج نے آگ برسانا شروع کر دی ہے۔ شدید گرمی کے باعث صبح دس بجے ہی پارہ چڑھ گیا۔
فیصل آباد میں درجہ حرارت 41، لاہور میں 39 اور سیالکوٹ میں 38 ڈگری کو چھو گیا۔ گرمی کی شدت سے لوگ بے حال ہو گئے ہیں۔ شدید گرمی نے لوگوں کو گھروں میں محصور رہنے پر مجبور کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر آئندہ چند روز تک برقرار رہے گی۔