شدید سردی کے پیش نظر اسکولوں کی تعطیلات میں مزید دس روز کا اضافہ کیا جائے۔ محمد حنیف خان
Posted on December 31, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : دی کڈز یونیورسٹی کھو کھر آپار ملیر کے پرنسپل محمد حنیف خان نے شدید سردی کے پیش نظر سندھ بھر خصوصاً کراچی کی سرکاری و پرائیوٹ اسکولوں میں سردیوں کی تعطیلات میں 10روز کی توسیع کا مطالبہ کیا ہے یہ بات انہوں نے سردیوں کی تعطیلات ختم ہونے پر اسکول اسٹاف کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ آج کل شہر کراچی میں 5اور 6ڈگری سنٹی گریڈ ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے ہفتوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشنگوئی ہے۔
لہذا اس سرد ترین موسم میں بچوں کا صبح سویرے سخت سردی میں اسکول آنا کسی خطرے سے خالی نہیں لہذا وزیر تعلیم سندھ اور پرائیویٹ اسکول منجمنٹ سے مطالبہ ہے کہ وہ والدین اور بچوں کی پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سردیوں کی تعطیلات میں 10روز کا اضافہ کریں تاکہ بچوں اور والدین کو مشکلات سے بچایا جاسکے اس موقع پر اسکول کے وائس پرنسپل شبانہ رشید نے وزیر اعلیٰ سندھ ،گورنر سندھ اور وزیر تعلیم سے پر زون اپیل کی ہے کہ وہ شہر کراچی میں سخت سردی کے پیش نظر بچوں کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان کریں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com