کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) وارڈ نمبر پانچ میں گزشتہ 6 ماہ سے سیورج سسٹم بند ہونے کے باعث نالیوں کا گندہ پانی گھروں میں داخل ہو گیا جس کے باعث لوگوں میں بیماریوں پھوٹ پڑی اور مکانوں کی دیواریں گرنے لگی TMA کروڑ فی الفور نکاسی کا بندوبست کرے ورنہ احتجاج کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار ذاکر خان جوئیہ نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وارڈ نمبر 5محلہ ٹاور والا اور محلہ ریلوے پھاٹک والا کی اکثر گلیوں میں گزشتہ 6ماہ سیورج سسٹم بند ہونے کے باعث نالیوں کا گندہ پانی سڑکوں پر تیرنے کے ساتھ گھروں میں داخل ہو چکا ہے جس کے باعث مچھروں کی بہتات سے بیماریوں کے پھوٹنے کا اندیشہ ہے۔
دوسری جانب مسلسل پانی کے باعث مکانوں کی دیواریں کمزور پڑھ گئی ہیں انہوں نے TMAکروڑ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور سیورج سسٹم درست کیا جائے ورنہ احتجاج پر مجبور ہوں گے ،جب اس سلسہ میں TMAکروڑ کے SDOذکا ء اللہ خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں TMAنے 54لاکھ روپے سے سکر اور جیٹنگ مشین خرید لی ہے جوکہ اگلے ہفتے تک ہمیں مل جائے گی جبکہ سیورج کی درستگی کے لئے 20لاکھ روپے کا ٹنڈر بھی لگایا جا چکا ہے۔