گوجرانوالہ (جیوڈیسک) سوئی گیس روڈ سے لنک تمام روڈز میں گٹروں کے ابلنے سے گندا پانی گلی محلوں میں گشت کرتا رہتا تھا اہل علاقہ کی شکایات پرگزشتہ روز صبح سویرے واسا آفیسر طالب حسین اپنی ٹیم کو ساتھ لے کر سوئی گیس روڈ پر سیوریج پائپ لائنوں کی صفائی کروانے میں مصروف تھا کہ سیالکوٹ روڈ کی سائیڈ سوئی گیس روڈ مین ہول سے دو درجن کے قریب مٹی سے بھری بوریاں نکل آئیں جس کے بعد پانی کا فوری نکاس ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر ایم ڈی واسا خالد بشیر بٹ، چیئرمین واسا حاجی محمد نواز چوہان، ڈائریکٹر ایڈمن محمد اقبال خاں دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کر دیں۔
واسا حکام کا کہنا ہے کہ فتو منڈ سائیڈ پر دو تین ایکڑ رقبہ خالی پڑا ہے اس کے مالک کی جانب سے زمین سیراب کرنے کیلئے مٹی سے بھری بوریوں سے رکاوٹ کھڑی کی گئی تھی۔ایم ڈی واسا خالد بشیر بٹ کا کہنا تھا کہ ذمہ داروں کیخلاف مقدمہ درج کرکے سخت قانونی کارروائی ہوگی۔