کاہنہ نو کچا شہزادہ روڈ پر ایک ہزار فٹ سیوریج سسٹم ڈلوانے پر میاں محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں
Posted on December 14, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
کاہنہ نو کچا شہزادہ روڈ پر ایک ہزار فٹ سیوریج سسٹم ڈلوانے پر اپنے حلقہ (PP159)کے ایم پی اے اور،وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ، ایم این اے NA129محترمہ شازیہ مبشر اقبال اور مسلم لیگ ن کے رہنماء رانامبشر اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔کچا شہزادہ روڈ کاہنہ نو کا سیوریج سسٹم کئی سال پرانا تھا،ہروقت سیوریج کا گندہ پانی راستے پرکھڑارہنے کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی داخل ہوجاتا تھا۔
جس کی وجہ سے اہل علاقہ شدید مسائل کا شکار تھے۔شکریہ کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ ہمارا ایک چھوٹا سا مسئلہ اور حل کردیا جائے تو نوازش ہوگی ۔کچاشہزادہ روڈ پر واقع مسجد بہار مدینہ والی گلی جو15 فٹ چوڑی اور تقریبا260فٹ لمبی ہے گزشتہ چار سال سے سیوریج کے گندے پانی سے بھری رہتی ہے ،مین روڈ پر نیا سیوریج ڈلنے سے گلی مزید گہری ہوجائے گی ۔اسی گلی کے اندر بچیوں کا درس بھی ہے جہاں قرآن قریم کی تعلیم دی جاتی ۔نمازی حضرات جن میں اکثریت بزرگوں کی ہوتی ہے بڑی مشکل سے مسجد تک پہنچتے ہیں ،اکثر اُن کے کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے اُن کی نماز قضا ہوجاتی ہے ۔ہ
ماری اپنے حلقہ کے ایم پی اے میاں محمد شہباز شریف،ایم این اے محترمہ شازیہ مبشر اقبال اور مقامی رہنماء مسلم لیگ ن رانامبشر اقبال سے اپیل ہے کہ مسجد بہارمدینہ والی گلی کا سیوریج سسٹم بھی ڈلوا دیںتاکہ اللہ کے گھر کے باہر کھڑا سیوریج کا گندہ پانی بھی ختم ہوجائے اور بچیاں،بچے اور نمازی حضرات آسانی سے مسجد اور مدرسہ پہنچ کر اللہ تعالی کی عبادت کرسکیں :امام مسجد بہار مدینہ حافظ محمد اقبال ،نمازی بابا اسماعیل ،ملک محمدطارق،نذیراحمد رحمانی،اشفاق علی شاکر،رمضان گجر ،ڈاکٹر محمد اکرام،ملک رمضان،فیاض احمد،سیٹھ برکت،باباانور،برکت ،محمدعلی بیکری والا،ملک بابر
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com