پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) سیوریج کا پانی گھرو ں کے باہر جمع ہو گیا جس سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے تفصیل کے مطابق محلہ غوثیہ آباد کے سبحان چوک تا علامہ اقبال ٹائو ن گو رنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر3 مہر آباد سنٹرکے مرکزی دروازے کے سامنے سیوریج کا پانی جمع ہو گیا ہے، گندا پانی جمع ہونے کے باعث مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے۔
محلہ میں جگہ جگہ کو ڑیکے ڈھیرجس سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے اہل محلہ نے بتایا کہ صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص ہے اور سیورج کے پانی کی نکاسی کا انتظام فوری طور پر نہیں کیا گیا تو وبائی امراض پھیل سکتے ہیں رہائشیوں کا کہناہے کہ اس صورتحال میں وہ اپنے ہی گھرو ں میں محصور ہو کے رہ گئے ہیں نہ کھا سکتے ہیں نہ پی سکتے ہیں جگہ جگہ گندگی اور کو ڑے کے بڑے بڑے ڈھیر لگے ہو ئے ہیں اور سیورج سسٹم کی ناکامی کے باعث گندا پانی کھڑا ہونے سے بڑے بڑے جوھڑ بن چکے ہیں پیدل گزرنے والے نمازی حضرات بھی نماز کی ادائیگی کے لئے مسجد نہیں جا سکتے جسکی وجہ سے محلے کے مکین انتہائی عذاب میں مبتلا ہیں اہل محلہ نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر فرح مسعود سے فوری نوٹس لیکر صورت حال کو درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔