سیوریج کے پانی پر سبزیوں کی کاشت جاری، انتظامیہ خاموش

Sewerage Water

Sewerage Water

سرگودھا (جیوڈیسک) انتظامیہ کی غفلت و لا پرواہی کے باعث سلانوالی روڈ اور لاہور روڈ پر سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت کا سلسلہ جاری ہے۔ آلودہ پانی سے اگائی گئی سبزیاں کھانے سے شہری بیمار پڑنے لگے۔ ٹی ایم اے کے عملے کی ملی بھگت سے ڈسپوزل سے باہر جانے والا سیوریج کا پانی زمینداروں کو ارزاں نرخوں پر بیچا جا رہا ہے۔

زمینداروں کا کہنا ہے کہ صاف پانی کی نسبت سیوریج کا پانی سستے داموں مل جاتا ہے اور اس میں کاشت کی گئی سبزیاں 45 دن کی بجائے 30 دن میں تیار ہو جاتی ہیں، یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے سیوریج ملے پانی سے سبزیوں کی کاشت پر پابندی لگا رکھی ہے مگر اس پابندی پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔