کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر رہنما امیر علی سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی اور دیگر رہنماوں و عہدیداران نے ملک میں بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور غیرت کے نام پر قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل نہ تو مذہب کا حصہ اور نہ ہی اسے ہماری ثقافتی میراث کہا جاسکتا ہے پھر بھی نجانے کیوں لوگ اپنے ہی گھر کی آبرو کو بے غیرتی کی موت مارنے کے قبیح جرم کو غیرت کا نام دیتے ہیں۔
سولنگی رہنماوں نے غیرت کے نام پر قتل اور بچوں و بچیوں کے ساتھ زیادتی کے خاتمے کیلئے مو ¿ثر قوانین سازی اور موجودہ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے اورمحکمہ پولیس کو سیاسی تسلط سے آزاد کرکے خود مختار و با اختیار ادارہ بناکرپولیس سے رشوت خوری ‘ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے ساتھ جرائم میں ملوث کالی بھیڑوں کے صفایا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا محکمہ غیر جانبدار ‘ با اختیار ‘ فعال اور دیانتدار ہوجائے تو جرائم‘ قتل و غارتگری کے خاتمے کے ساتھ عوام کو امن و تحفظ بھی میسر آئے گا۔