جنسی زیادتی کے واقعات سب سے بڑا مسئلہ ہے، بھارتیوں کی رائے

Indians

Indians

نئی دہلی (جیوڈیسک) ایک حالیہ سروے کے مطابق بھارتیوں کی اکثریت کے نزدیک جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہیں ،PEW ریسرچ سینٹر کے ایک ملک گیر سروے کے مطابق 10 میں سے 9 بھارتی باشندوں نے جنسی زیادتی کے واقعات کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔

جبکہ 10 میں سے 8 افراد کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے۔ لوگوں کی اکثریت کا خیال تھا کہ اس سلسلے میں موجود قوانین میں خامیاں ہیں اور انصاف کا موجودہ نظام اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ناکافی ہے۔

سروے کے مطابق عوام کی اکثریت سمجھتی ہے کہ پولیس جنسی زیادتی کے واقعات کی تفتیش درست طور پر نہیں کرتی جس کی وجہ سے اکثر ملزم رہا ہوجاتے ہیں۔