پیرس (جیوڈیسک) فرانس نے خاتون مسافر کی جانب سے جنسی ہراساں کرنے کی شکایت پر ملائشین ایئر لائن کے عملے کے رکن کو گرفتار کر لیا۔
فرانس نے کوالالمپور سے پیرس آنے والی ملائشین پرواز ایم ایچ 20 کی مسافر خاتون نے شکایت کی کہ اسے جہاز کے عملے نے جنسی طور پر ہراساں کیا جس کے بعد پیرس پولیس نے عملے کے ایک رکن کو حراست میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
آسٹریلین خاتون مسافر نے ایئر پورٹ پر پولیس کو شکایت کی کہ جہاز کی پرواز کے وقت انہیں سیٹ پر بھیٹنے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کی شکایت عملے کو کی اس دوران عملے کےرکن نے مجھے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔
دوسری جانب ملائشین ایئرلائن نے عملے کے رکن کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے ایئر لائن مسافروں کے تحفظ، آرام اور غیر معمولی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کرتی ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات میں فرانسیسی حکام سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔