سفیران امن ضلع بہاولنگر کا قافلہ ہارون آباد پہنچ گیا

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) سفیران امن ضلع بہاولنگر کا قافلہ ہارون آباد پہنچ گیا اہل ہارون آباد نے قافلے کو امن و محبت کے والہانہ جذبات کے ساتھ پرتپاک انداز میں خیر مقدم کر کے امن کے حوالہ سے بے مثال جذبات کا اظہار کیا ڈی پی او بہاولنگر اس موقع پر قافلے کی قیادت کر رہے تھے۔

قافلے میں محمد بشیر رحما نی ،مولانا محمد شریف رضوی ،مولانا عبد الحمید صدیقی ،مولانا عبد الرسول اشرفی ،مولانا مسعود قاسم قاسمی ،سید علمدار حسین شاہ ،چوہدری محمدمنیر و دیگر شامل تھے۔ڈی پی او بہاولنگر منتظر مہدی نے سفیران امن کے مشن کے حوالہ سے کہا کہ اس قافلہ کا مقصد ضلع بھر میں امن کے پیغام کو پورے مثبت جذبے اور بھر پور عزم کے ساتھ پہنچا کر اس علاقے کو امن و امان کا گہوارہ بنانا ہے امن کے قیام کے سلسلہ میں ہر فرد کی برابر کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور وہی معاشرے امن و امان کی دولت سے سرفراز ہوتے ہیں جن کے تمام طبقات امن کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

محرم الحرام سب کے لیے مقدس ہے اور محرم میں امن کا پیغام اور ہم آہنگی ناگزیر ہے اس حوالہ سے سفیران امن کا مشن نہایت اہمیت و افادیت کا حامل ہے سفیران امن ضلع بھر کے ہر کوچے اور کریے میں جا کر امن او ر محبت کا پیغام پہنچا رہے ہیں الحمد اللہ عوام اور شہریوں کاجذبہ نہایت مثالی ہے اور اس سے سفیران امن کے مشن کو بہت بڑھاوا ملا ہے اور وہ نئی لگن اور مثبت سوچ کو آگے بڑھانے کے لیے سرگرم عمل رہیں گے۔

Saferran Aman kafla

Saferran Aman kafla