ایس جی ایس اور کوٹیکنا کی تحقیقات بد نیتی پر مبنی ہیں، فاروق ایچ نائیک

Farooq H Naik

Farooq H Naik

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ نیب عدالت کو گمراہ کر رہا ہے، ایس جی ایس اور کو ٹیکنا کی تحقیقات بد نیتی پر مبنی ہیں۔ احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیب کرپشن کیسز سے بریت کی درخواست پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کوٹیکنا کیس پر دلائل مکمل کرتے ہوئے کہا کہ قومی احتساب بیورو عدالت کی ایس جی ایس اور کو ٹیکنا سے متعلق تحقیقات بد نیتی پر مبنی ہے، ثبوت نہ ہونے کے باوجود آصف علی زرداری آٹھ سال قید میں رہے۔ اس موقع پر نیب نے عدالت سے مزید وقت مانگ لیا جس پر سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔