شباب ملی وزیرآباد کے زیراہتمام کارکنان کیساتھ ہونے والی پولیس گردی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) شباب ملی وزیرآباد کے زیراہتمام سیالکوٹ میں جماعت اسلامی اور شباب ملی کے کارکنان کیساتھ ہونے والی پولیس گردی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت جماعت اسلامی کے رہنمائوںصابر حسین بٹ اور وسیم شاہد اولکھ نے کی۔

مظاہرے میں شباب ملی کے سینکڑوں کارکنان موجود تھے جنہوں نے پولیس گردی کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھا تھا جس پر واقعہ میں ملوث افراد کی ذمہ داری کا مطالبہ درج تھا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صابر حسین بٹ اوردیگر نے کہا کہ پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا کررکھ دیا گیا ہے۔

قانون نام کی چیز کہیں نظر نہیں آتی انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ پولیس نے چند روز قبل شباب ملی کے کارکنوں کو شراب نوشوں کیخلاف اطلاع دینے پرتشدد کا نشانہ بنایا واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم پولیس کے دفاتروں کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے اور احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیا جائے گا۔سمقررین نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور دیگر ارباب اقتدار سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبہ بھر میں ہونے والی پولیس گردی بالخصوص سیالکوٹ واقعہ کا نوٹس لیا جائے۔

Shabab e Milli Protest

Shabab e Milli Protest