کراچی (جیوڈیسک) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ شعبان المعظم 1436ھ کا چاند نظر آ گیا ہے۔ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت منعقد ہوا۔
ملک بھر میں زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے اپنے اپنے مراکز پر منعقد ہوئے۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، بہالپور، بہاولنگر، عمر کوٹ اور ملک کے دیگر شہروں سے کثیر تعداد میں شہادتیں موصول ہوئیں۔
لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم شعبان 1436ھ بدھ 20 مئی کو ہوگی اور شبِ برات منگل 02 جون کو ہو گی۔