کراچی (جیوڈیسک) شبانہ اعظمی کا فنی سفر چار دہائیوں پر محیط ہے۔ اس دوران انہوں نے کئی یادگار کردار ادا کیے۔ شبانہ اعظمی نے اپنے چار دہائیوں کے فلمی کیریئر میں اپنی اداکاری پر عام فلم بینوں کے ساتھ ساتھ ستیہ جیت رے جیسے عظیم ہدایت کاروں سے بھی داد وصول کی۔
فلم ارتھ ان کی زندگی کی ایک اہم فلم ثابت ہوئی جس میں انہوں نے محبت کی مثلث میں اپنا کردار بہت ڈوب کر نبھایا۔ ترقی پسند شاعر کیفی اعظمی کی بیٹی ہونے کے ناتے انہوں نے اپنے کرداروں میں سماج کی خوب عکاسی کی۔ اس کے لیے انہیں گلیمر سے گریز کرنا پڑا تو انھوں نے اس سے بھی اجتناب نہیں کیا۔