شبقدر: گاڑی پر فائرنگ، ایڈیشنل سیشن جج حملے میں محفوظ

Shabqadar

Shabqadar

شبقدر (جیوڈیسک) شبقدر میں ایڈیشنل سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ، ایڈیشنل سیشن جج اصغر شاہ حملے میں محفوظ، گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے علاقے پہلوان قلعہ کے قریب مسلح افراد نے ایڈیشنل سیشن جج اصغر علی شاہ کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

حملے میں ایڈیشنل سیشن جج اصغر علی شاہ محفوظ رہے تاہم گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے، ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شبقدر میں تعینات ہیں اور آج مقدمات کی سماعت کے بعد واپس اپنے گھر پشاور جارہے تھے کہ پہلوان قلعہ کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔

واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کا سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔