بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) دربار عالیہ حضرت شاداب خان المعروف بابا شادی شہید کے سالانہ عرس کی تقریب گزشتہ روز نہایت عقیدت واحترام سے منعقد ہوئی، عرس کی تقر یب میںعقیدت مندوں اور ذائر ین کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی اور ذا ئر ین میں لنگر تقسیم کیا گیا اس موقع پر عرس کی تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سیکرٹری اوقاف آزادکشمیر سید نظیر الحسن گیلانی نے کہا کہ اولیا کرام کے آستانے قلبی سکون کا باعث اور رشد وہدایت کا مرکز ہیں،برصغیر میں اسلام کی ترویج واشاعت میں اولیا کرام کا بہت بڑا کردار ہے ،اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر مسلمان اپنی دنیا وآخرت کو سنوار سکتے ہیں ،مساجداللہ کے گھر اور دربار الہٰی ہیں، آج لوگ دنیاوی تماشہ تو دیکھنے چلے جاتے ہیں لیکن مسجد کی طرف رخ نہیں کرتے ہمیں مساجد سے اپنا تعلق جوڑنا ہو گا مساجد میں وعظ ونصیحت کی محافل میں جا کر ان پر عمل پیرا بھی ہونا چاہیے۔
تقریب کی نظامت کے فرائض خطیب بابا شادی شہید حافظ نثار احمد نے سرانجام دیے جبکہ عرس تقریب سے ناظم اعلیٰ اوقاف سردار طارق محمود ،ڈویژنل ڈایئریکٹر مقصود حسین عباسی ،پروفیسر شبیر انجم ،علی شان راجہ ،راجہ عبدالقیوم ،راجہ رفیق ،راجہ غضنفر علی ،راجہ شفیق اللہ ایڈووکیٹس ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ،عرس تقریب میں ڈپٹی کمشنر بھمبر ارشد محمود جرال ،اسسٹنٹ کمشنر سماہنی چوہدری محمد راسب ،اسسٹنٹ کمشنر بھمبر راجہ طارق محمود ،تحصیلدار بھمبر سردار خالد محمود ،تحصیلدار سماہنی راجہ ایاز احمد خان ،ڈی ایس پی راجہ ندیم عارف ،اسسٹنٹ ڈائیریکٹر اوقاف محمد اقبال ،منیجر اوقاف پرویز اقبال سمیت سیاسی وسماجی شخصیات اور زائرین کی بہت بڑی تعداد بھی شریک تھی اس موقع پر انتظامیہ کی طرف سے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار بھی بڑی تعداد میں تعینات کئے گئے تھے۔
عرس تقریب کے موقع پر سیکرٹری اوقاف سید نظیر الحسن گیلانی نے ماسٹر پلان کے تحت دربار عالیہ کھڑی شریف کی طرف پر دربار بابا شادی شہیدکے لئے کمپلیکس کی تعمیر ،مسجد کی توسیع،پارکنگ وذبح خانے ،زائرین کے لئے ایک ہزار افراد کی گنجائش والے لنگر ہال کی تعمیر سمیت متعدد اہم اقدامات کا اعلان کیا ،زائرین نے محکمہ اوقاف کی طرف سے دربار بابا شادی شہید کی توسیع وسہولیات فراہمی کی فراہمی کے لئے اہم اقدامات کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے فوری طور پر عملدرآمد کئے جانے کی اپیل کی ہے۔