ہو سایہ تیرے سر پہ بہاروں کی رِدا کا ہونٹ کی حلاوت نہ کسی دستِ حنا کا اب کوئی بھروسہ بھی نہیں اہلِ وفا کا اے میری محبت کا بھرم توڑنے والے اندازہ نہیں تجھ کو میرے کرب و بلا کا وہ لوگ تہہِ آب چلے جائیں تو کیا ہے ساحل سے جواب آیا نہیں جِن کی صدا کا جو آج بھی جیون کے کٹہرے میں کھڑے ہیں کیا خوف انہیں تیری عدالت سے سزا کا کھِلتے ہی رہیں پھول تیرے قلب و نظر میں ہو سایہ تیرے سر پہ بہاروں کی رِدا کا جِس شہر میں بِک جاتے ہوں افلاس و امارت اُس شہر میں کیا فرق رہا شاہ و گدا کا اِس دیس کے خوش رنگ گلی کوچوں کو ساحل پیوند نظر آیا نہ مفلس کی قبا کا