کروڑ لعل عیسن کی خبریں 9/3/2016

Examination center Visit

Examination center Visit

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) چیئیر مین ڈی جی خان بورڈ ڈاکٹر شفیق احمد کا ممبر بورڈ ڈاکٹر ظفر عالم ظفری کے ہمراہ گورنمنٹ ڈگری کالج کروڑ میں قائم میٹرک کے امتحانی سنیٹر کا دورہ بہترین انتظامات پر سپریڈنٹ کو کو شاباش بک میں تاثرات درج کرتے ہوئے سنٹر کو مثالی قرار دے دیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روزچیئیرمین بورڈ ڈاکٹر شفیق احمد نے ممبر بورڈ ڈاکٹر ظفر عالم ظفری نے تحصیل کروڑ کے میٹرک کے مختلف امتحانی سنٹروں کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے ڈگری کالج کروڑ مردانہ میں قائم امتحانی سنٹر کا دورہ کیا اور اس دوران نہوں نے بہترین انتظامات اور پُر سکون ماحول دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور سپریڈنٹ عبدالرشید SSTہائی سکول شیخ عمر اور ڈپٹی سپریڈنٹ ای ایس ٹی ہائی سکول کوٹ ادو عطاء اللہ اختر کو شاباش دی اور سنٹر کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کے نظام کو فول پروف بنانے کی ہدایت کی اس طرح ACکروڑ تنویر یزدان نے بھی امتحانی کی کار گردگی کو سراہتے ہوئے بک میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے سنٹر اطمنان کا اظہار کیا ڈگری کالج سنٹر پر نگرانوں میں آرشاد حسین ،محمد اکرم ،محسن عبید اللہ ،صفدر حسین اور مخدوم افتخار حسین شاہ ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن(طارق پہاڑ) شاہ پور کے قریب آئل ٹینکر اور موٹر سائیکل میں حادثہ موٹر سائیکل سوار دو بھائی محمد عمران اور محمد اختر موقع پر جاں بحق محمد احمد شدید زخمی جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کورٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا ،ٹینکر ڈرائیور فرار تفصیل کے مطابق شاہ پور قبرستان کے قریب آئل ٹینکر نمبر 6786RINنے سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل نمبر ML1630جس پر تین افراد سوار تھے کو روند ڈالا جس سے دو سگے بھائی محمد عمران اور محمد اختر پسران عنایت علی موقع پر جاں بحق جبکہ محمد احمد شدید زخمی ہو گی جسے فوری طور پر ڈسٹرک ہیڈ کواٹر ہسپتال لیہ منتقل کر دیا گی

Acsident

Acsident


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن(طارق پہاڑ) نامعلوم افراد نے دوکان سے دو لاکھ پچاس ہزار مالیت کریانے کا سامان UPSایل سی ڈی ٹی وی نقب لگا کر چوری کر لیا مدعی نے دو نام زد افراد سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا تفصیل کے مطابق موضع اولکھ نشیب کے دوکان دار فداح حسین نے تھانہ کروڑ میں مقدمہ درج کرایا کہ گزشتہ رات اُس کی دوکان سے نامعلوم افراد دو لاکھ پچاس ہزار کا ساما ن LCDیو پی ایس بیٹری ٹی وی سٹپ لائزر گھی چینی چاول صابن چائے سگریٹ کوکنگ آئل اور نقدی نقب لگا کر چوری کر کے لے گئے ہیں مدعی نے نزیر حسین ولد لعل اور اس کے بیٹے غلام عباس ولد نزیر حسین سمیت تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن(طارق پہاڑ) پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ سامٹیہ کے انچارج غضنفر عباس اور سمر عباس نے ایس پی پٹرولنگ کے حکم پر بلا نمبری موٹر سائیکلوں کے خلاف 28موٹر سائیکل تھانہ کروڑ میں بند کرا دیے ثمر عباس کے مطابق بلا نمبری موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔۔