ُپاکستان (انجم بلوچستانی) لاہور بیورو اورڈائریکٹر میڈیا شریف اکیڈمی جرمنی نمائندہ اپنا انٹر نیشنل لاہور کے مطابق گذشتہ دنوں لاہور کے صحافتی گروپ ہفت روزہ ”منورِ جہاں ” کی جانب سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں فروغِ علم و ادب اور سماجی ترقی کے لئے سرگرم عمل حاجی شریف احمد ایجوکیشنل اینڈلٹریری اکیڈمی جرمنی کے چیف ایگزیکٹئو، ایشین پیپلز نیوز ایجنسی،اپنا انٹرنیشنل کے بیورو چیف فرانکفرٹ، ممتاز شاعر اور سماجی رہنما شفیق مراد کو انکی فروغِ علم وادب اور دنیا بھر میں امن کے قیام کیلئے کی جانے والی خدمات کے اعتراف میں ”امن ایوارڈ 2014 ئ”دیا گیا۔
منور جہاں کے سالانہ ایوارڈ کی یہ تقریب، ٢٢ مارچ بروز ہفتہ شام چھ بجے ،عنایت میرج ہال مرغزار کالونی ملتان روڈ لاہور میں منعقد ہوئی۔ جسکی صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری محمد افضل نے کی، جبکہ مہر محمود احمدمہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ اس تقریب میں ممتاز سماجی شخصیت اور راحت ویلفیئر فائونڈیشن کی چیئرپرسن مسز راحت بطور مہمان اعزازی شریک ہوئیں۔ دیگر معزز مہمانوں میں سید تنویر بخاری، پروفیسر ایم۔ اے امید، شریف اکیڈمی جرمنی کے ڈائریکٹر پاکستان ولایت احمد فاروقی اور سردار خضر حیات ڈوگر شامل تھے۔
امن ایوارڈ پروگرام کے آرگنائزرحاجی محمد ارشد محمود گجر تھے۔ شریف اکیڈمی جرمنی کے چیف ایگزیکٹئوشفیق مراد کی پاکستان میں عدم موجودگی کی بناپر انکا امن ایوارڈ اکیڈمی کے ڈائریکٹر پاکستان ولایت احمد فاروقین نے وصول کیا۔ شریف اکیڈمی جرمنی کے چیف ایگزیکٹئو، جملہ ڈائریکٹرز اوراراکین نے ہفت روزہ ”منورِ جہاں ” کے فیصلے کو سراہتے ہوئے ان کی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کیا۔