پولیس کی کارروائیاں، 3 اشتہاریوں سمیت 14ملزم گرفتار

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) پولیس کے سماج دشمن عناصر کیخلاف اندرون شہر سمیت مختلف مقامات پر کریک ڈاؤن اور سرچ آپریشن کے دوران ساڑھے 3کلو سے زائد چرس، شراب 70 بوتل، اور بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد، 3 خطرناک اشتہاریوں سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

کارروائیوں میں تھانہ سٹی، اربن ایریا، سیٹلائٹ ٹاؤن، ساجد شہید، سلانوالی اور بھیرہ پولیس نے حصہ لیا۔ محمد اصغر سے چرس 1156 گرام، ہمایوں قیصر سے چرس 1120 گرام، اشرف سے چرس 640 گرام عبدالغفار سے چرس 635 گرام، محمد ندیم سے شراب 20 بوتل، محمد امجد سے شراب 20 بوتل، محمد عبداﷲ سے شراب 30 بوتل، امیر مختار، نثار المصطفیٰ، محمد ندیم سے پسٹل اور اکرام اﷲ سے رائفل برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے جبکہ ڈکیتیوں کے مقدمات میں مطلوب شفقت علی، لقمان اور وقار احمد کو بھی گرفتار کیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔