کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 273 ویں عرس کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں گرین پیس اسکول اینڈ کالج کھو کھرآپار ملیر کے پرنسپل ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر سلیمان احمد عثمانی نے کہاکہ شاہ عبدالطیف بھٹائی اپنی ذات میں ایک درسگاہ کی حیثیت رکھتے تھے۔
انہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام کی سربلندی کے لئے وقف کررکھی تھی سادگی اور قناعت پسندی ان کے خون میں شامل تھی پروفیسر سلیمان احمد عثمانی نے اپنے پیغام میں مزید کہاکہ شاہ بھٹائی کی زندگی سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں انہوں نے طلباء و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آج کے طلبہ پر لازم ہے کہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کی زندگی کا زیادی سے زیادہ مطالعہ کریں اس سے نہ صرف آپ کے علم میں اضافہ ہوگا بلکہ آپ کے کردار پر بھی اس مے اثرات مرتب ہونگے۔
پروفیسر سلیمان احمد عثمانی نے کہاکہ ہم لوگ خوش قسمت ہیں کہ ہمیں شاہ عبدالطیف جیسے بزرگ حستی کا مطالعہ کرنے کا موقع فراہم ہورہا ہے ایسے لوگ صدیوں میں جنم لیتے ہیں شاہ لطیف بھٹائی کی زندگی ایک فلسفہ کی حیثیت رکھتے ہیں ایسے بزرگ ہستی کی زندگی کو سمجھنا اور پھر اس پر عمل کرنے سے ایک کامیاب و کامران زندگی گزارسکتے ہیں۔