کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن میر پور خاص کے زیر اہتمام اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے تعاون سے شاہ عبدالطیف جونیئر فٹ بال کوچنگ کیمپ کی افتتاحی تقریب مورخہ 17 جنوری 2016ء بروز اتوار شام 4 بجے شہید ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس میر پور خاص میں منعقد ہوگی تقریب کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر پیر سید آفتاب شاہ جیلانی ہونگے۔
کیمپ کمانڈر کیپٹن محمد حسن بلوچ ،5کوچز اور 3ریفریز کیمپ میں فرائض انجام دینگے ۔پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان نے سیکریٹری اسپورٹس حکومت سندھ محمد راشد کو اس فٹ بال کوچنگ کیمپ کو اسپانسر کرنے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے اور کھیل سے محبت کے اُن کے جذبے کو سراہا ہے۔