شاہ عبدالطیف یونیورسٹی میں بوٹی مافیا کا راج، انتظامیہ نے آنکھیں موند لیں

Student

Student

کراچی (جیوڈیسک) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے تحت جاری بی ایس سی کے امتحانات میں بادستور بوٹی مافیا کامیاب، بی ایس سی پارٹ ون کا اسلامک سٹیڈیزکا پرچہ وقت سے پہلے آئوٹ بوٹی مافیا پرچہ گلیوں اور کھیتوں میں حل کرنے لگی انتظامیہ غائب۔

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے تحت جاری بی ایس سی کے امتحانات میں با دستور بوٹی مافیا کامیاب بی ایس سی پارٹ ون کا اسلامیک سٹیڈیز پرچہ وقت سے پہلے آئوٹ بوٹی مافیا پرچہ گلیوں اور کھیتوں میں حل کرنے لگی، انتظامیہ غائب۔ مقامی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم نقل مافیا اور پولیس کے سامنے بے بس ہے اور آج بھی حسب معمول بی ایس سی پارٹ ون اسلامک سٹیڈیز پرچہ آئوٹ ہوا۔

بوٹی مافیا امتحانی پرچہ سرعام کھیتوں گلیوں اور کالج کی دیواروں کے سائے میں حل کرنے لگے ۔ حل شدہ سوالات سرعام دستیاب ہیں ۔ جتنا پیپرمشکل ہوتا ھے اتنی رقم زیادہ مقرر کی جا رہی ہے اور مشکل پرچوں کے لیے ماہر تعلیم اساتذہ کی خدمات بھی حاصل کی جا رہی ہیں اور ایک سوال کا حل شدہ جواب 100روپے سے شروع ہوتا ھے اور جو کہ سینٹرز تک پہنچتے پہنچتے 200 یا 300 روپے تک اس کی قیمت پہنچ جاتی ہے۔

ایک مکمل پرچہ ایک ہزار یا پندرہ سو میں باآسانی حل ہو جاتا ہے ۔ کئی امتحانی مراکز میں اصل امیدواران کی جگہ متبادل افراد امتحانات دے رہے ہیں خاص طور پر ان کو بچانے کے لیے میڈیا کو کوریج سے روکا گیا ہے ۔تاہم خاص طور پر پولیس اہلکاروں کے لیے یہ امتحانات کمائی کا ذریعہ بن گئے ہیں۔