بھٹ شاہ (قاسم حسین) شاہ بھٹائی کے 272ویں عرس کے موقع پر ضلع انتظامیہ اور سرکاری اداروں کے ناقص انتظام شہری اور زائرین پریشان تفصیل کے مطابق شاہ بھٹائی کے 272ویں سالانہ تین روزہ عرس کے موقع پر ضلع انتطامیہ اور مختلف سرکاری اداروں کی جانب سے کئے جانے والے انتظام ناقص اور غیر تصلی بخش نکلے شہر بھر میں صفائی کا انتظام بہتر طور پر نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مرکزی طنبورہ چوک سمیت مختلف مقامات پر گندہ پانی تالاب کی صورت کھڑا ہے۔
جگہ جگہ نالیاں اورگٹر ابل رہے ہیں کچرے اورغلاظت کے ڈھیر لگے ہوے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں اور عرس پر آنے والے لاکھوں زائرین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے صوبائی حکومت اور ضلع انتظامیا کی جانب سے عرس کے لئے بہترین انتظامات کئے جانے کے داعوے مکمل طور پر غلط ثابت ہوے ہیں۔
مختلف سرکاری اداروں کو عرس کے موقع پر حکومت کی جانب سے کرڑوں روپے کے فنڈ جاری کئے جاتے ہیں لیکن بدقسمتی سے سرکاری افسران ان فنڈزکو جعلی بلوں کے زریعے ہڑپ کرنے میں مصروف ہیں یاد رہے کہ دوروزقبل ہونے والے ایک سرکاری اجلاس میں صوبائی سیکیریٹری ثقافت نیازحسین عباسی نے سرکاری افسران کی جانب سے فنڈز میں کی جانے والی خردبرد پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا اور ان کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن کو گھپلو ںکا ریکاڈ مہیا کرنے کا کہا تھا۔