کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے بلدیہ کورنگی کے تحت ترتیب اور اس پر کامیابی کے ساتھ عملد رآمد کے بعد عید الاضحی کنٹی جنسی پلان کو خصوصی صفائی مہم میں تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت کی ہے کہ صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرکے عید الاضحی کے بعد پیدا ہونے والی صفائی وصحت کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا ئی جائے۔
شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی کو نیٹ اینڈ کلین بنا کر ضلع کورنگی کو شہر کا مثالی ضلع بنا نے کے عزم کیا ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے عید الاضحی کے موقع پر شاندار اور مثالی کا رکردگی کا مظاہرہ کرنے پر محکمہ ہیلتھ سروسز شاہ فیصل زون کے افسران اورایریا انسپکٹرز و سب انسپکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محکمہ ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی کے ڈائریکٹر رفیق شیخ ،طلعت محمود ،شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز،XENایم اینڈ ای شاہ فیصل امیر مرتضیٰ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پارکس شاہ فیصل زون عبدالصمد ،انفارمیشن آفیسر شاہ فیصل زون محمد ارشد بھی موجود تھے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی سمیت تمام زونز کے سنیٹری اسٹاف ،انسپکٹر و سب انسپکٹرز اور افسران کی عید الاضحی پر کا رکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ادارے کے ملازمین ادارے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہوئے الحمد اللہ عوامی جذبے سے سرشار ضلع کورنگی کے عوامی نمائندوں کی مکمل معائونت کے ساتھ محنتی اور لائق بلدیہ کورنگی کی ٹیم کی بدولت آج عید الاضحی پر ضلع کورنگی میں مثالی کارکردگی کے لحاظ سے شہر قائد میں نمایاں مقام حاصل ہوا ایڈمنسٹریٹر عبدالراشد خان نے محکمہ سنیٹریشن کے ذمہ دران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔
صحت و صفائی کے حوالے سے عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا اجلاس میں خصوصی صفائی مہم کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا اور ضلع کورنگی کو مکمل صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کے حوالے سے موثر اور عملی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہاکہ انشا اللہ محرم الحرام سے قبل ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے شکایات کو صفر بناکر صحت مند معاشرے کا قیام یقینی بنائیں گے۔