کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں عوام کو در پیش سیوریج سسٹم کے ناقص نظام کے حوالے سے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں سیوریج سسٹم کو درست کیا ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام کو درپیش علاقائی مسائل کے جائزے کے لئے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کے تفصیلی دورے کے موقع پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کیا رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران سے کہاکہ وہ تندہی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے عوامی شکایات کا ازالہ کریں۔
انہوں نے کہاکہ سیوریج سسٹم کی ابتر صورتحال کی وجہ سے عوام شدید مسائل سے دو چار ہیں اور عوامی سہولیات کے لئے تعمیر کئے ترقیاتی منصوبے تباہی کا شکار رہے ہیں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ سیوریج فلو کی درستگی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرکے عوام کو مسائل سے نجات دلا ئیں بعد ازاں مختلف علاقوں میں بلدیاتی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات پر موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے احکامات دیتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران سے کہاکہ وہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے انتظامات کریں۔