شاہ فیصل کالونی میں انسداد پولیو کے حوالے سے عوامی شعور کی آگاہی کے لئے واک کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں پولیو سے عوامی شعور کی بیداری کے لئے اسسٹنٹ کمشنر شاہ فایصل حسن رضا ،ٹائون ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نصرت علی سید ،علاقہ پولیس افسران ،سماجی و سیاسی رہنمائوں نے کی قیادت میں شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے مرکزی آفس تا شاہ فیصل کالونی نمبر 2 چورنگی تک واک کا اہتمام کیا گیا واک میں اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء واک سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر حسن رضا نے کہاکہ امراض سے متعلق عوامی شعور کی آگاہی کے ذریعے پولیو سمیت امراض سے پاک پاکستان کو یقینی بنا یا جاسکتا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل حسن رضا نے کہاکہ پولیو کے خلاف جہاد میں ہر فرد کو اپنا قومی کردار ادا کرنا ہوگا ۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران پیدائش سے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو جیسے مہلک مرض سے بچانے کے لئے پولیو سے بچائو کی ویکسن لازمی پلوائیں تاکہ بچوں میں قوت مدافعت پیدا کرکے انہیں پولیو سے بچایا جاسکے اور صحت مند پاکستان کی تعمیر کو یقینی بنا یا جاسکے اس موقع پر ٹائون ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر نصرت علی سید نے کہاکہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر کی ہدایت پر محکمہ ہیلتھ پولیو ،کانگو ،نیگلیریا ،ڈینگی سمیت امراض سے خاتمے کے لئے اقدامات تیزی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

امراض سے متعلق احتیاطی تدابیر کے ذریعے عوامی شعور کی بیداری کے لئے واک اور دیگر تقریبات کے انعقاد کو یقینی بنا یا جارہا ہے اس موقع پر اسکولوں کے بچوں نے پولیو سے بچائو کے حوالے سے عوامی شعور کی آگاہی کے لئے بینرز اور پلے کارڈ ز اُٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر طلباءو طالبات نے عزم کیا کہ پولیو سے پاک پاکستان کو یقینی بنا یا جائے گا۔بعد ازاں واک کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر حسن رضا نے ٹائون ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نصرت علی سید اور ڈپٹی ٹائون ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر معرفانی کے ہمراہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر شاہ فیصل کالونی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا۔

POLIO WAlk

POLIO WAlk

POLIO WAlk

POLIO WAlk