کراچی : حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ شہداء کربلا کی قربانیاں اصول و نظریات پر ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے ہمیں حسینی افکار کو اپنا کر ہی باطل قوتوں و نظریات کا مقابلہ کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے حق پرست اراکین اسمبلی نشاط ضیاء قادری،ارتضیٰ فاروقی اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری، میونسپل کمشنر مسرور میمن اور اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل حسن رضا کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں یوم عاشور کے موقع پر حضرت امام حسین اور اُن کے رفقاء کی شہادت کی یاد میں امام بارگاہ ناصران شاہ فیصل کالونی نمبر5سے برآمد ہونے والے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔
ان کے ہمراہ ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر و یونٹ کے ذمہ داران ،بلدیہ کورنگی کے سپرٹنڈنگ انجینئر پریم چند ،شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے فوکل پرسن اسلم پرویز انفارمیشن آفیسر محمد ارشد بھی موجود تھے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے منتظمین اور عزدار تنظیموں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ اسوائے شبیر ادا کرتے ہوئے ظالم و جابر قوتوں کے سامنے کلمہ حق بلند کیا ظالم اور طاغوتی قوتوں کے سامنے کبھی سرنہیں جھکایا بلکہ فلسفہ حسینی پر عمل کرتے ہوئے ظلم و جبر کا مقابلہ کیا ہے۔
حق پرست اراکین اسمبلی نے یوم عاشور کے موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی ، اور قائد تحریک محترم الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ماتمی عزاداروں کو بروقت سہولیات اور فوری طبی امداد کی فراہمی کے لئے ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر اور خدمت خلق فائونڈیشن کی جانب سے جلوسوں کے روٹ پر لگائے گئے استقبالیہ ،سبیل اور فوری طبی امدادی کیمپ کا دورہ کیا اس موقع پر اراکین اسمبلی ماتمی عزاداروں کو فراہمی کی جانے والی طبی امداد کے حوالے سے سرگرمیوں کا معائنہ کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کارکنان اور رضا کاروں کو عوامی خدمات کے ھوالے سے سرگرمیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر کیمپ پر گفتگو کرتے ہوئے حق پرست اراکین اسمبلی نشاط ضیاء قادری اور ارتضیٰ فاروقی نے کہاکہ امام حسین اور اُن کے رفقاء نے کربلا کے میدان میں اسلام کی سربلندی کے لئے جنگ لڑتے ہوئے شہادت نوش کرکے حق و باطل کا فرق ہمیشہ کے لئے واضح کردیااللہ تعالیٰ ہمیں حسینی مشن پر چلنے اور باطل و جابر قوتوں کے سامنے سینہ سپر ہونے کی توفیق عطاء فرمائے حق پرست اراکین اسمبلی نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ مذہبی رواداری اور بھائی چارگی کو پراون چڑھانے کا درس دیا ہے انہوں نے عشرہ محرم کے دوران اتحاد وبھائی چارگی ،فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔