کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل کالونی میر محمد گاڑو کی قیادت میں شاہ فیصل کالونی میں آگہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کورنگی ڈاکٹر توفیق، مختیار کار جاوید احمد ڈہری ،یونین کمیٹیز کے چیئر مین وائس چیئرمین، کونسلرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی واک کارڈک سینٹر شاہ فیصل کالونی تا شمع شاپنگ سینٹر چوک تک منعقد کی گئی۔
شرکاء نے ہاتھ میں پلے کارڈ اور بینرز اُٹھا رکھے تھے ۔شرکاء واک سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل کالونی میر محمد گاڑو نے کہاکہ پولیو سے پاک پاکستان ہی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے انسداد پولیو مہم کی کامیابی سے ہی ہم اپنے مستقبل کے معماروں کی زندگیوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر میر محمد گاڑو نے والدین سے اپیل کی کہ وہ انسداد پولیو مہم کے ہر رائونڈ میں اپنے بچوں کو پولیوکی ویکسئن لازمی پلوائیں تاکہ بچوں میں قوت آفادیر پیدا کرکے انہیں پولیو سے محفوظ بنایا جا سکے۔