کراچی: شاہ فیصل کالونی میں عشرہ محرم کے دوران قیام امن اور فرقہ ورآنہ ہم آہنگی اور علاقائی مسائل کے حل کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام،بلدیات ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور عوامی سہولیات کی فراہمی پر مامور تمام اداروں کے افسران کا مشترکہ اجلاس حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان اور رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کی صدارت میں عوامی رابطہ آفس اراکین اسمبلی شاہ فیصل ٹائون میں منعقد ہوا ۔جس میں امام بارگاہوں ،عشرہ محرم الحرام کے دوران منعقد ہونے والے مجالس اور جلوسوں کے منتظمین نے سیکورٹی اداروں کی جانب سے حفاظتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی مسائل کے حوالے سے بلدیاتی مسائل خصوصاً صفائی وستھرائی ،سڑکوں کی تعمیر و مرمت ،روشنی کے انتظامات اور فراہمی و نکاسی آب کے درپیش مسائل کے حوالے سے شکایتوں کے انبار لگا دیئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ بلدیاتی اداروں میں منتخب نمائندوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے افسر شاہی کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے علاقے کھنڈرات میں تبدیل ہوچکے ہیں شہر میں عوامی سہولتوں کے فقدان اور اداروں میں چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے درپیش علاقائی مسائل سے عوام شدید اضطراب کا شکار ہیں رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے اجلاس میں موجود بلدیہ کورنگی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ عشرہ محرم کے دوران عزداران حسین کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اپنی کاوشیں بروئے کار لائیں تاکہ وہ اپنی عبادات پاکیزہ ماحول میں انجام دے سکیں اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے شہر میں بلدیاتی نظام اپنی آفادیت مکمل کھو چکی ہے۔
صفائی وستھرائی ،روشنی ،صحت مند ماحول اور کھنڈرات نما سڑکوں کے ساتھ فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوام شیدید مسائل سے دو چار ہیںدرستگی کے حوالے سے بلدیاتی اور واٹر بورڈ کے افسران اپنے دفتروں سے باہر نکل کر علاقائی مسائل کا جائزہ لیں اجلاس میں منتظمین کی تجاویز پر اراکین اسمبلی نے بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ فی الفور جلوسوں کے روٹس پر سیوریج سسٹم کو درست اور روٹس سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنا یا جائے ۔حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان اور ناشان ضیا قادری نے تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام اور عوام سے اپیل کی ہے کہ و عاشورہ محرم الحرام کے دوران فرقہ ورانہ ہم آہنگی کی فضا کو فروغ دیں ،ایک دوسروں کے فرقوں کا احترام کریں اور اتحاد و بھائی چارگی میں دراڑ ڈالنے والوں کی سازشوں کو متحد ہوکر ناکام بنا دیں۔