شاہ فیصل کالونی میں یوم دفاع امن میراتھن ریس برائے پیغام امن و محبت اور قومی یکجہتی کا انعقاد 6 ستمبر کو ہوگا
Posted on August 29, 2013 By Geo Urdu کراچی
کراچی (جیوڈیسک) کراچی اورنگزیب سلطان اکیڈمی کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے موقع پر امن میراتھن ریس برائے پیغام امن و محبت اور قومی یکجہتی کا انعقاد مورخہ 6ستمبر2013ء بروز جمعہ شام 4بجے شمع شاپنگ سینٹر چوک شاہ فیصل کالونی نمبر2سے کیا جائے گا یہ میراتھن شاہ فیصل کالونی نمبر2ملیر ریور ،شاہ فیصل کالونی نمبر3سے ہوتا ہوا شمع شاپنگ سینٹر چوک پر اختتام ہوگا اس میراتھن ریس کے مہمان خصوصی حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری ہونگے۔
جبکہ دیگر مہمانان میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی منظور عباسی،میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل ممتاز علی چنا اور دیگر شرکت فرمائیں گے ۔گینز بک ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان نے کہا ہے کہ 6ستمبر کو منعقدہ امن میراتھن ریس شہر کراچی میں امن و یکجہتی کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
انہوں نے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اس میراتھن ریس میں شرکت کرکے امن کے لئے کی جانے والی کاوشوں میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں ۔اورنگزیب سلطان نے کہاکہ باہمی اتحاد و یکجہتی کے ذریعے شہر قائد میں قیام امن کو ممکن بنا یا جاسکتا ہے اور انشا اللہ ہم اس نیک مقصد میں اپنے معززین شہر کے تعاون سے ضرور کامیاب ہونگے۔
جاری کردہ:۔سیکریٹری نشرو اشاعت