شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے عوامی مسائل پر نشاط ضیاء قادری کا برہمی کا اظہار

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے متعدد علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب اور صفائی وستھرائی کے حوالے سے عوامی شکایات پر شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ناقص کا کردگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واٹر سیوریج بورڈ اور بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ ہے عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور علاقائی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی یونین کونسل نمبر1،2،اور3کا تفصیلی دورہ کرکے عوامی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے متعلقہ افسران سے کہاکہ علاقائی مسائل اور روزمرہ بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مسائل کے حل کے لئے اپنے آ پ کو متحرک کریں ہر گھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہاکہ اپنے حلقے کے عوام کو مسائل سے دوچار نہیں ہونے دینگے علاقائی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی ادارے عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کو یقینی بنا ئیں بعد ازاں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کے دورے پر علاقائی مسائل کے معائنے کوقع پر عوامی وفود سے ملاقات کی۔

اُن سے علاقائی مسائل سننے کے بعد موقع پر موجود متعلقہ افسران کو عوامی شکایات کے ازالے کے احکامات دیئے نشاط ضیاء قادری نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست قیادت عوام کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے کوشاں ہے اور انشااللہ علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔