شاہ فیصل کالونی کا منتخب بلدیاتی نمائندوں اور عوام کے اعزاز میں دیئے گئے عوامی دعوت افطار سے خطاب

DAWAT E IFTAR

DAWAT E IFTAR

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر اُسامہ رضی نے کہا ہے کہ رحمتوں، برکتوں اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا مہینہ ہے اس ماہ اللہ تعالیٰ اپنے پیارے بندوں پر رحمتوں اور مغفرتوں کے دروازے کھول دیتا ہے۔

بنیادی مسائل کے ساتھ معاشرے میں چھائے بحرانوں سے چھٹکارہ کے لئے ہمیں صرف اللہ ہی سے لوح لگانا چاہیئے جب ہی بہتر معاشرہ اور خوشحال زندگی گزار سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل کالونی شمسی سوسائٹی کمیونٹی سینٹر میں شاہ فیصل کالونی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں اور عوام کے اعزاز میں دیئے گئے عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کمیٹیز کے چیئر مین وائس چیئر مین ،کونسلرز اور علاقہ معززین، عوام کی کثیر تعداد موجود تھی، اُسامہ رضی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں دین اسلام کی خدمت کے ساتھ اسلامی شعار پر چلنے کی توفیق عطا ء فرمائے اس موقع پر پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے خصوصی دعاء کی گئی۔

جاری کردہ۔میڈیا کوارڈینٹر