قائد عوام نے اپنی جان قربان کردی مگر ظالم و جابر کے سامنے سر نہیں جھکایا ۔سید امجد علی شاہ،نور محمد انگریز

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام شاہ فیصل کالونی ،گرین ٹائون ،گولڈن ٹائون ،ناتھا خان گوٹھ ،گلستان جوہر اور پہلوان گوٹھ میں فخر اشیاء قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹوکی 88ویں سالگرہ کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی جانب سے سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور عوامی قائد ذوالفقار علی بھٹو کو اُن کی بے مثال سیاسی ،عوامی اور ملکی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا اس موقع پر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی بھی کی گئی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سلیم الدین انصاری ،سید امجد علی شاہ ،نور محمد انگریزاور دیگر نے کہاکہ سیاست میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا ثانی پیدا نہیں ہوسکتا۔

بھٹو نے عوام کو سیاسی شعور دیا اور سیاست کو وڈیروں ،جاگیر داروں اور صنعت کاروں کے ڈرائنگ روم سے نکال کر عوام کی دہلیز تک پہنچایا، ملک میں قائم جمہوریت بھٹوز کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے شہید بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ عوامی حقوق کی جد وجہد میں قائد عوام نے اپنی جان قربان کردی مگر ظالم و جابر کے سامنے سر نہیں جھکایا رہنمائوں نے کہاکہ آج کا دن قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو سے تجدید عہد کا دن ہے کارکنان آج عہد کریں کہ عوامی حقوق کے جد وجہد میں قائد عوام کی طرح ظالموں اور جابروں کے سامنے سینہ سپر ہوجائیں گے مگر عوامی حقوق کے جد وجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گی چاہے اس راہ میں ہماری جان ہی کیوں نہ چلی جائے ۔