شاہ فیصل کالونی 50 بستروں کا اسپتال، کارڈک سینٹر میٹرنٹی ہوم کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا، عالم علی

Karachi

Karachi

کراچی : HIVایڈز ، ہیپاٹائٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیف آرگنائزر عالم نے شاہ فیصل کالونی میں قائم کارڈک سینٹر،50بسترون کا ہسپتال اور میٹرنٹی ہوم محکمانہ عدم توجہی کی وجہ سے گھنڈرات میں تبدیل ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ہیلتھ کے علاقائی افسران کی لاپرواہی کی وجہ سے آج تک شاہ فیصل کالونی میں کثیر عوام وسائل سے تعمیر کیے طبی ادارے آج تک عوام کو سہولیات پہنچانے سے قاصر ہیں۔

50بستروں کے اسپتال اور کارڈک سینٹر میں طبی سہولیات کے حوالے سے دستیاب مشینری کے باوجود آج تک یہ ادارے فعل نہیں ہوسکے۔ HIVایڈز ، ہیپاٹائٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیف آرگنائزر عالم نے صوبائی وزیر

صحت سے اپیل کی ہے کہ عوام کو سستی اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے دعوے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے شاہ فیصل کالونی میں قائم کارڈک ایمرجنسی سینٹر50بستروں کا اسپتال اور میٹرنٹی ہومز جو کہ شاہ فیصل کالونی نمبر1میں واقع ہیں کو فوری فعال کرنے کے احکامات صادر کریں۔

عالم علی نے کہا کہ ان طبی مراکزمیں عملے کی کمی اور دیگر امور کی دستیابی سے علاقہ عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات دستیاب ہوسکیں گی۔

جاری کردہ
سیکریٹری نشر واشاعت