شاہراہ فیصل سروس روڈ اور شاہ فیصل کالونی کی اندرونی شاہراہوں سے تجاوزات کے خلاف آپریش
Posted on April 12, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی: تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریش کے دوران شاہ فیصل کالونی کی اندرونی شاہراہوں سمیت شاہرا ہ فیصل پر سروس روڈز سے سینکڑوں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات کی خصوصی ہدایت پر ضلع انتظامیہ کورنگی کے باہمی اشتراک سے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی شاہ فیصل کالونی فلائی اوور تا A-1چوک تک سروس روڈ پر قائم تجاوزات غیر قانونی تعمیرات جن میں ٹھیلے ،پتھارے،کیبنز اور ورکشاپ کے باہر کھڑی ناکارہ گاڑیوں کا شاہراہوں سے خاتمہ کرکے ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹوں اور تجاوزات کے حوالے سے عوامی شکایات کا خاتمہ کر دیا۔
تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی ایڈنشل ڈپٹی کمشنر وسیم الدین نے اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل زون ممتاز علی چنا کے ہمراہ کی علاقہ مکینوں نے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے ڈی ایم سی کورنگی اور ضلع انتظامیہ کورنگی کا احسن اقدام قرار دیا بعد ازاں شاہراہ فیصل کو شہر قائد کا ماڈل روڈ بنا نے کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم کی ہدایت پر شاہ فیصل زون کی حدود میں ائر پورٹ تا ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن تک شاہراہ پر تزئن و آرائش ،تجاوزات وال چاکنگ اور آویزاں بوسیدہ بینرز کے خاتمے کے حوالے سے انتظامات تیزی کے ساتھ جاری ہیںگزشتہ روز محکمہ انسداد تجاوزات سیل شاہ فیصل زون کی جانب سے شاہراہ فیصل پر تجاوزات وال چاکنگ کا خاتمہ یقینی بنا یا گیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے شاہ فیصل زون کے افسران کے ہمراہ شاہراہ فیصل پر جاری بیوٹی فکشن کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شاہراہوں فٹ پاتھوں اور سروس روڈ پر تجاوزات کے قیام اور دیواروں پر وال چاکنگ کی روک تھام کے حوالے سے نگرانی کا موثر نظام قائم کرنے پر زور دیتے ہوئے شاہ فیصل ،لانڈھی اور کورنگی زونز کو ہدایت کی کہ اپنے زونز میں علاقائی سطح پر “نیٹ کلین اینڈ گرین مہم “کو کامیاب بنا کر صحت مند سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنایا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com