کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی سٹی ایریا PS-120 شاہ فیصل کالونی کے کارکنان کے زیر اہتمام شہداء کارساز کی ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی کے کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلیم الدین انصاری ،سید امجد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کارساز نے اپنے خون کا نذرانہ دیکر جمہوریت کی بنیاد ڈالی شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا پیپلز پارٹی شہداء کی وارثت ہے ہم اپنے شہداء کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شہداء کے مشن کو پورا کرینگے۔
پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہاکہ چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں جمہوریت کو پروان چڑھانے کے ساتھ عوام کو حق حکمرانی دلا ئیں گے انشا اللہ اب وہ دن دور نہیں جب پاکستان پیپلز پارٹی پورے ملک کی سب سے بڑی عوامی جماعت بن کر اُبھرے گی تقریب میں شہداء کارساز کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور شہداء کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔