کراچی : شاہ فیصل کالونی میں قیام امن اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے Karachi Youth Initiative کے زیر اہتمام “امن کے دیپ”کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات اور نوجوانوں نے اپنے بہتر مستقبل ،منفی سرگرمیوں کے خاتمے اور قیام امن کے حوالے سے اپنے مقالے پیش کئے تقریب کے مہمان خصوصی بلدیہ کورنگی یوتھ کونسل کے رکن جنید احمد نے کہاکہ نوجوانوں میں شعور کی آگاہی کے ذریعے ہم اپنے مستقبل کو تابناک اور معاشرے کو امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہر شعبے میں ہمارے نوجوانوں نے دنیا میں اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کیا ہے اگر ہمارے نوجوانوں کی بہتر نگہداشت اور حکومتی سطح پر ان کی بہتر سرپرستی کی جائے تو اس میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے بلدیہ کورنگی کے یوتھ کونسلر جنید احمد نے Karachi Youth Initiativeاور ECIپرائیویٹ لمیٹیڈ کی کاوشوں کی تعریف کی جنہوں نے نوجوانوں کی بہتر تربیت اور مستقبل کو تابناک بنانے کے ساتھ قیام امن کے حوالے سے آج کی اس تقریب کا انعقاد کیا ہے انہوں نے بلدیہ کورنگی کی جانب سے کاوشوں میں مکمل تعاون کا یقین دلا یا تقریب سے یونین کمیٹی کے وائس چیئر مین عین الحق ،پروگرام آفیسر جاوید غوری ،سعدیہ خان ،منیجنگ ڈائریکٹر ECIسلیم جہانگیری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر طلباء و طالبات اور نوجوانوں نے بہتر مستقبل اور قیام امن کے حوالے سے اپنے مقالے پیش کیئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونین کمیٹی 10شاہ فیصل کالونی کے وائس چیئر مین عین الحق نے کہاکہ نوجوانوں کے بنیادی مسائل کو حل کرکے منفی سرگرمیوں کا خاتمہ اور معاشرے میں سدھار لا یا جاسکتا ہے انہوں نے تقریب کے آرگنائزرز کو مثالی تقریب کے انعقاد پرخراج تحسین پیش کیاتقریب سے اپنے خطاب میں پروگرام آفیسر جاوید غوری نے ادارے کے خدو خال اور تقریب کے انعقاد کا مقصد بیان کرتے ہوئے بتا یا کہ ہمارا دارہ نوجوانوں کو ہر شعبے میں شعور کو بیدار کرکے انہیں معاشرے کا بہترین شہری بنا نے کے ساتھ ملک کے مستقبل کو بہتر بنا نے کے لئے کوشاں ہے اور انشا اللہ ہمارے نوجوانوں میں جستجو ہے حکومتی اداروں کے باہمی تعاون کے ذریعے نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لئے ہماری کاوشیں جاری رہیں گی۔