شاہ فیصل کالونی میں ایم کیوا یم شاہ فیصل سیکٹر ،یونٹس ،لیبر ڈویژن اور میڈیکل ایڈ کمیٹی کے زیر اہتمام ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی سالگرہ کی شایان شان تقریب کا اہتمام، سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

کراچی متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد قائد تحریک محترم الطاف حسین کی 60 ویں سالگرہ کے سلسلے میں شاہ فیصل کالونی میں ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر، یونٹس، لیبر ڈویژن اور ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے زیر اہتمام سالگرہ کی شایان شان تقریب کا اہتمام کیا گیا مرکزی تقریب متحدہ قومی موومنٹ شاہ فیصل سیکٹر آفس میں منعقد ہو ا جس میں حق پرست اراکین اسمبلی، علاقہ معززین اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر قائد تحریک محترم الطاف حسین کی درازی عمر کے لئے بکروں کا صدقہ دیا گیا اور سالگرہ کا کیک کا ٹا گیا سالگرہ کی مناسبت سے ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹس کی جانب سے شاہ فیصل کالونی کی شاہراہوں اور عمارتوں کو برقی قمقموں، پارٹی پرچموں اور استقبالیہ بینرز کے ذریعے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔

سالگرہ کے موقع پر حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان، نشاط ضیاء قادری، ارتضیٰ فاروقی اور سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول نے کارڈک ایمرجنسی سینٹر سمیت مختلف سرکاری و نجی ہسپتالوں کا دورہ کرکے ھسپتالوں میں داخل۔ مریضوں اور تیمارداروں میں۔

پھل، پھول، میٹھائیاں اور کیک تقسیم کئے اس موقع پر اراکین اسمبلی نے کہاکہ الطاف حسین ملک کے مظلوم عوام کے نجات دہندہ ہیں الطاف حسین کی قیادت میں مظلوم عوام کی جد وجہد کو منزل تک پہنچا ئیں گے اس موقع پر اسپتالوں میں داخل مریضوں نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی درازی عمر، صحت و تندرستی کے لئے خصوصی دعا کی اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔