کراچی (خصوصی رپورٹ)حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ملک سے دہشت گردی،جہالت،بھوک و افلاس اورظلم وجبر کا خاتمہ کرکے خوشحال معاشرے کے لئے قیام کے لئے کوشاں ہے عوامی طاقت کے ذریعے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں ملک کے مظلوموں کو اُن کا حق دلا کر رہیں گے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 103-Aکے زیر اہتمام رفاہ عام،ریاض زہرہ سوسائٹی ،کہکشاں سوسائٹی ،ہنسا آباد سمیت مختلف علاقوں میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر عوام نے علاقائی سطح پر بڑھتے ہوئے بلدیاتی و بنیادی مسائل سے نجات کے لئے فی الفور بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی ،فراہمی و نکاسی آب سمیت دیگر علاقائی مسائل سے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی کو آگا کیا ۔رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے شہری علاقوں میں بڑھتے ہوئے عوامی مسائل سندھ حکومت کی غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے حکومت سندھ نے شہری علاقوں کے وسائل کو لوٹ کا مال سمجھ لیا نشاط ضیاء قادری نے سندھ کے حکمرانوں سے کہاکہ شہری سندھ کے عوام لاوارث نہیں قائد تحریک محترم الطاف حسین کی مفاہمت اور صبر و بردباری کوکمزروی نہ سمجھا جائے شہری سندھ کے وسائل کو شہروں کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے استعمال میں لاکر عوام کو مسائل سے نجات دلا یا جائے
رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ عوامی حقوق کی خاطر مر جائیں گے مگر کسی بھی ظالم و جابر حکمران کو سندھ کے شہری عوام کے ساتھ ساتھ ظلم و ناانصافی قبول نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کی جانب سے انتظامی اختیارات کے مطالبے کو متنازعہ بنا کر وسائل کے لوٹ مار میں مصروف حکمرانوں کو بتا دیا چاہتے ہیں اگر عوام کو اختیارات نہ دئیے گئے اور وسائل کی لوٹ مار کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو عوام حکمرانوں کے خلاف عملی جدو جہد کے لئے میدان میں آجائیں گے ۔