کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی اور ایسٹ کے کارکنان کے زیر اہتمام شاہ فیصل کالونی اور پہلوان گوٹھ گلستان جوہر میں مارد جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد پارٹی رہنمائوں ،کارکنان اور عوامی کی کثیر تعداد میں شرکت۔
دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سلیم الدین انصاری اور نور محمد انگریز نے کہا کہ جمہوریت کے لئے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا بیگم صاحبہ نے اپنی عمر کا طویل حصہ ملک میں جمہوریت کی بحالی اور کٹھن جدو جہد میں گزاری آمریت کی صوبتیں برداشت کیں مگر کبھی بھی جمہوری جدو جہد کو ترک نہیں کیا آج ہم جس جمہوری نظام میں سانس لے رہے ہیں اس میں بیگم نصرت بھٹو کی عظیم جد و جہد شامل ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہاکہ بیگم نصرت بھٹو صاحبہ نے پارٹی کارکنوں کو ہمیشہ ماں کی طرح پیار اور شفقت دیا بیگم صاحبہ کی کمی پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان ہمیشہ محسوس کرینگے تقریب کے اختتام پر مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعاء کی گئی اور رہنمائوں و کارکنان اور عوام نے جمہوریت کے لئے مادر جمہوریت کی بے مثال جدو جہد پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔