شاہ فیصل کالونی میں پیپلز پارٹی نظام مصطفی پارٹی اور جمعیت علماء پاکستان کا اتحاد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل کالونی یوسی 9 اور 10 میں پاکستان پیپلز پارٹی ،نظام مصطفی پارٹی اور جمعیت علماء پاکستان کا اتحاد ہوگیا ۔اتحاد کی جانب سے مشترکہ پینل کے اُمیدواروں کا اعلان کردیا گیا اُمیدوار انتخابی نشان سوٹ کیس پر بلدیاتی انتخاب میں حصہ لیں گے تمام جماعتوں کے علاقائی ذمہ دران نے متعلقہ بلدیاتی حلقوں کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 5 دسمبر 2015ء کو سوٹ کیس کے نشان پر مہر لگائیں۔

یوسی 9 سے مشترکہ پینل کے چیئر مین کے اُمیدوار خواجہ عظیم الدین مجیب،وائس چیئر مین محمد عاصم خان ،جنرل کونسلرز محمدجمن پنہور ،سلیم الدین انصاری اور انیس احمد صدیقی،جبکہ یوسی 10سے چیئر مین کے اُمیدوار محمد عبدالقدیر شریف ،وائس چیئر مین احسان اللہ صدیقی ،جنرل کونسلرز شیخ محمد ذکریا شیخ اشرفی ،سید محمد سلیمان مشترکہ پینل کے اُمیدوار ہونگے۔

مشترکہ پینل کے اُمیدواروں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اتحاد کسی خوف سے نہیں بلکہ شہر قائد کے عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے ساتھ خوف کی فضا سے نکالنے کے لئے بنایا گیا ہے اُمیدواروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشا اللہ عوام کے اعتماد پر پوار اُترکر اپنے حلقہ انتخاب سے بنیادی مسائل کا خاتمہ اور عوام کو بلدیاتی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچایا جائیگا۔