کراچی (اسٹاف رپورٹر) اُسامہ اسپورٹس فٹ بال کلب شاہ فیصل کالونی کے وائس چیئر مین آغا کمال الدین نے شاہ فیصل کالونی پنجاب گرائونڈ کی تعمیر میں سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ اسپورٹس سندھ کے اعلیٰ حکام خصوصاً سیکریٹری اسپورٹس سلیم رضا سے اپیل کی ہے کہ گرائونڈ کی تعمیر و ترقی کے کاموں کو جلد ازجلد مکمل کرنے کے احکامات صادر فرمائیں تاکہ ہمارے نوجوان کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کو جاری رکھ سکیں آغا کمال نے سیکریٹری اسپورٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ گرائونڈ کی باندری وال کا کام پہلے انجام دیا جائے تاکہ گرائونڈ میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کیا جا سکے۔
اس گرائونڈ میں شوٹنگ بال ،فٹ بال ،کرکٹ ،کراٹے ،باکسنگ سمیت دیگر کھیل کا انعقاد کیا جاتا ہے اورعلاقہ نوجوان پریکٹس بھی کرتے ہیں ترقیاتی کام میںسست رفتاری کی وجہ سے نوجوانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔آغاکمال الدین نے وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر سے اظہار تشکر کیا کہ جنہوں نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے شاہ فیصل کالونی میں کے نوجوانوں کے مطالبے پر پنجاب گرائونڈ میں وسیع و عریض اسپورٹس کمپلیکس کی بنیاد کو یقینی بنا رہے ہیں۔ جاری کردہ : میڈیا کوارڈینٹر اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل کالونی کراچی مورخہ 10اپریل 2017ء