کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کی صدارت میں شاہ فیصل کالونی کی درسگاہوں پر حفاظتی انتظامات اور اسکولوں میں سہولیات کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہو ا جس میںسندھ گورنمنٹ ،کراچی میونسپل کارپوریشن اور ضلع میونسپل کارپوریشن کورنگی کے ایجوکیشن افسران ،اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز ،ہیڈ مسٹریس اور اساتذہ نے شرکت کی ۔اجلاس میں اسکولوں کے اساتذہ نے سیکورٹی کے حوالے شدید تحفظات کے ساتھ اسکولوں میں سہولیات کے حوالے سے مسائل کے انبار لگا دیئے ،اجلاس میں درسگاہوں کی سیکورٹی کے حوالے سے غیر معمولی انتظامات یقینی بنا نے کے لئے سندھ حکومت سے فول پروف انتظامات کا مطالبہ کیا گیا اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ دہشت گردی کے تدارک کے لئے درسگاہوں کی بندش مسئلہ کا حل نہیں درسگاہوں کی فول پروف سیکورٹی کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں تاکہ ہمارے مستقبل کے معمار پر امن ماحول میں علم حاصل کرسکیں ۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ علم کے ذریعے ہی جیتی جاسکتی ہے دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا انسانیت خصوصاً درسگاہوں پر حملے کرکے معصوم طلبہ اور اساتذہ کا خون بہانے والوں کا نہ اسلام سے کوئی تعلق ہے اور نہ انسانیت سے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف ہماری افواج نبرد آزما ہے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر ہمارے مستقل کو محفوظ بنا نے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم کو متحد ہوکر اپنی افواج کا ساتھ دینا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوا یم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کی قربانیوں کی قدر اور انہیں اس جنگ میں مکمل حمایت کا یقینی دلا تی ہے ۔رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے اجلاس میں اسکولوں کی سیکورٹی اور سہولیات کے حوالے سے پیش کئے گئے مسائل پر حکومت سندھ ،کے ایم سی اور ڈیم سی کورنگی سے کہاکہ وہ درسگاہوں میں سہولیات کی فراہمی کے ساتھ حفاظتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے فوری اقدامات کریں اس ھوالے سے اساتذہ اور والدین کی تجاویز کو بھی مد نظر رکھا جائے ۔