کراچی (اسٹاف رپورٹر) پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی عدم توجہی اور دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے کھنڈرات میں تبدیل ہوتا جارہا ہے ،گرائونڈ پر کسی قسم کی سہولت میسر نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں اور صحت مند تفریحی سرگرمیوں کے فروغ میں علاقہ نوجوانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
شاہ فیصل کالونی اور ناتھا خان گوٹھ کے مختلف فٹ بال کلبوں ،شوٹنگ بال کلبوں ،ٹیبل ٹینس اور باسکٹ بال کلبوں کے عہدیداروں ،کھلاڑیوں اور علاقہ نوجوانوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ شاہ فیصل کالونی میں نوجوانوں کے لئے صحت مند تفریحی کے حصول کے لئے واحد اسپورٹس گرائونڈ (پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی ) پر تعمیر و ترقی اور دکھ بھال کے انتظامات کرکے اسے مثالی اسٹیڈیم بنا نے کے لئے اقدامات کریں تاکہ علاقہ نوجوان منفی سرگرمیوں سے دور رہ کر صحت مند سرگرمیوں سے استفادہ حاصل کرسکیں اسپورٹس سے وابستہ کلبوں کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی ہے کہ اس گرائونڈ پر فٹ بال ،شوٹنگ بال ،والی بال ،باسکٹ بال سمیت دیگر کھیل کھیلے جاتے ہیں۔
لہذا درخواست ہے کہ گرائونڈ پر فٹ بال گرائونڈ بمعہ پولین ،شوٹنگ بال ،باسکٹ بال کورٹ اور انڈور گیمز کی سہولت فراہم کی جاسکتی ہے لہذا وزیر اعلیٰ سندھ سے درخواست ہے کہ پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی جو کھنڈرات میں تبدیل ہوجاتا رہا ہے کھلاڑیوں اور علاقہ عوام کی پر زور درخواست ہے کہ اس گرائونڈ پر تعمیر و ترقی کے ذریعے سہولت کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے۔