شاہ فیصل کالونی اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں اعظم اسپورٹس نے بلوچ اسٹار کو ٹھکانے لگا دیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) رحیم محمڈن اور ہزارہ محمڈن کے زیر اہتمام شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تعاون سے شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اہم میچ میں شہر کراچی کے نوجوانوں پر مشتمل ڈرگ روڈ کی معروف فٹ بال ٹیم اعظم اسپورٹس ڈرگ روڈ نے بلوچ اسٹار شرافی کو پنالٹی ککس پر 5-3سے شکست دیدی ،دوران کھیل کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی جبکہ پنالٹی ککس پر اعظم اسپورٹس کے عقیل خان ،ماجد،ثاقب ،سلیم اللہ اور کاشف اجمل نے درست نشانہ بازی کی اور بلوچ اسٹار شرافی کی جانب سے شہروز، اویس اور احمد حسین ہی گول کرنے میں کامیاب رہے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے۔

ایک اور اہم میچ میں کالا پل کی معروف ٹیم امتیاز اسپورٹس نے مد مقابل گولڈن اسپورٹس کو 1-0سے ہرادیا کھیل کے دوران پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا دوسرے ہاف کے 50 ویں منٹ میں امتیاز اسپورٹس کے کپتان اور اسٹار فارورڈ محمد نصیر منا نے خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنا دیا دیگر میچوں میں سرحد اسپورٹس نے ایف سی روورز کو 1-0 سے، آزاد الیون میمن گوٹھ نے فرنٹئیر مجاہد کو 3-1 سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر دولت حقانی ٹریولز حج و عمرہ سروسز دولت شہباز نور کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں کی شاندار کا رکر دگی کو سراہتے ہوئے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین ٹورنامنٹ کو شاندار ایونٹ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض جاوید بنگش،عبدالکریم،فرید خان ،پرویز اور اسلم شاہ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر کوچ محمد اقبال اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔

Football Tournament

Football Tournament