کراچی : کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر کورنگی کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کے تحت شاہ فیصل زون میں ممکنہ برسات سے قبل برساتی نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو نے کہا ہے کہ مون سون برسات سے قبل ضلع کورنگی میں برساتی نالوں کی صفائی کو یقینی بنا کر نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنالیا جائیگا انہوں نے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ برساتی نالوں اور نکاسی آب کی تنصیبات پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا مکمل خاتمہ کرکے نالوں کو مستقل بنیاد پر صاف رکھا جائے تاکہ برساتی پانی کی نکاسی کو باآسانی یقینی بنائی جاسکے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو نے ضلع کورنگی میں برساتی نالوں کی صفائی کے ھوالے سے جاری۔
انتظامات کی رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ برسات سے قبل نالوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی اور تمام چاک پوائنٹس کو کھولا جائے تاکہ دوران برسات برساتی پانی کی نکاسی باآسانی یقینی بنا نے کے ساتھ عوام کو سہولت پہنچائی جاسکے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے ہدایت کی نالوں کی صفائی کے بعد نالوں سے برآمد ہونے والے فضلے کو بھی بروقت ٹھکانے لگا ئی جائے۔