کراچی: شاہ فیصل کالونی میں فراہم ی و نکاسی آب کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل پر یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین رکن قومی اسمبلی کے سامنے پھٹ پڑے ،عوام کو سیوریج مسائل اور پانی کی عدم فراہمی کے حوالے سے درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اعلیٰ حکام کو توجہ دلا نے کا مطالبہ رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ شاہ فیصل کالونی میں فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نگرانی کا نظام قائم کرے جن علاقوں میں سیوریج کے ناقص نظام کی وجہ سے سڑکوں پر گندے پانی کا جوہڑ موجود ہے اسے درست کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے شاہ فیصل کالونی کے یونین کمیٹیز کے چیئر مین وائس چیئر مین اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ یونین کمیٹیز کے بلدیاتی نمائندوں کے تعاون سے علاقائی سطح پر سیوریج سسٹم کی درستگی اور فراہمی آب کے نظام کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جائیں اقبال محمد علی خان نے کہاکہ عوام بنیادی مسائل کے حوالے سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
میونسپل سروسز کی فراہمی پر مامور ادارے عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں یوسیز نمائندوں نے رکن قومی اسمبلی کو بتا یا کہ علاقائی سطح پر سیوریج مسائل کی وجہ سے عوام اذیت کا شکار ہیں سڑکوں اور گلیوں کے بعد گھروں میں سیوریج کا گندہ پانی داخل ہورہا ہے فراہمی و نکاسی آب کے ادارے عوامی مسائل پر توجہ دیں عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا ئیں اس موقع پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران نے کہاکہ سیوریج سسٹم کی درستگی اور پانی کی سپلائی نظام کی بہتری کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں انشا اللہ بہتر جلد سسٹم کو فعال بنا کر عوام کو فراہمی و نکاسی آب کے مسائل سے نجات دلا یا جائیگا۔ میڈیا سیکریٹری