شاہ فیصل کالونی کی یونین کونسل میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ بلدیاتی ادارے آلودگی سے پاک صحت مند ماحول کے قیام اور انسداد ڈینگی ،ملیریا اور نگلیریا کے حوالے سے مہم کو تیز کرکے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے اپنا کردار ادا کریںان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی مسائل کے حوالے سے عوام کو درپیش شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے مختلف علاقوں میں صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران و عملے کو ہدایت کی کہ شاہ فیصل کالونی کی تمام یونین کونسل میں صفائی وستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنا کر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے عوامی شکایات پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے متعلقہ بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ کوڑا کرکٹ اور کچر ے کو آگ لگا نے کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقدامات کئے جائیں اور سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنا نے کے لئے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کئے جائیں۔

دورے کے موقع پرشاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ علاقائی سطح پر صاف ستھرے صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے بلدیاتی عملے سے تعاون کریں اور انسانی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے ڈینگی ،ملیریا اور نگلیریا کے بچائو حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri